ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مہاراشٹر کا داخلی سیکورٹی قانون جمہوریت کے لیے دھچکا:شیوسینا

مہاراشٹر کا داخلی سیکورٹی قانون جمہوریت کے لیے دھچکا:شیوسینا

Fri, 26 Aug 2016 17:35:06    S.O. News Service

ممبئی، 26؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شیوسینا نے آج کہا کہ داخلی سلامتی کو لے کر مہاراشٹر حکومت کا مجوزہ قانون جمہوریت کے لیے ایک دھچکاہو گا اور اگر اس کو نافذ کیا جاتا ہے تو ریاست میں ایمرجنسی سے بدتر حالات ہو جائیں گے۔شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار’سامنا‘کے اداریہ میں کہاکہ کیا حکومت داخلی سیکورٹی کے نام پر ریاست میں ایمرجنسی لگانے کی کوشش کر رہی ہے، اس کی مخالفت ہونی چاہیے ۔یہ قانون ایمرجنسی سے بدتر ہے جسے 1975میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے نافذ کیا تھا۔حکومت میں شریک پارٹی نے کہاکہ جو آج اقتدارمیں ہے انہوں نے سابقہ حکومت پر مختلف الزامات لگائے تھے حالانکہ اس طرح کی کوئی شکایت نہیں ہے جو یہ ثابت کرے کہ عام لوگوں کو پریشانی ہوئی تھی۔پارٹی نے الزام لگایا کہ مہاراشٹر داخلی سلامتی قانون سے موجودہ فڑنویس حکومت لوگوں کے بھروسہ کو توڑنے کا کام کر رہی ہیں۔اس نے کہاکہ یہ لوگوں کی آزادی کو کچلنے کی ایک کوشش ہے اور جمہوریت کے لیے ایک دھچکا ہے۔ریاست میں اچانک سے کیا ہو گیا جس سے داخلی سلامتی کو خطرہ پیدا ہو گیا، اگر ایمرجنسی نافذ کرنا ہے تو اسے کشمیر میں یا گجرات میں کریں جہاں صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور دلتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔شیو سینا نے دعوی کیا کہ مجوزہ قانون پولیس کو شادیوں اور بچوں کا نام رکھنے کی تقریب میں حصہ لینے والے افراد پر سختی برتنے کی بہت زیادہ طاقت دیتا ہے۔


Share: